ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فوج نے گلگت میں برفباری میں پھنسے 22 طلبا کو نکال لیا

 راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے گلگت کے علاقے رتو میں برفباری میں پھنسے لمز کے 22 طلبا کو نکال لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گلگت کے علاقے رتو میں ریسکیو آپریشن کے دوران برفباری میں پھنسے لمز کے 22 طلبا کو نکال لیا گیا، لمز کے 22 طلبا 5 روز سے رتو میں شدید برفباری کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے جن میں 13 لڑکے اور 9 لڑکیاں شامل ہیں، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ طلبا کو رتو سے ریسکیو کرکے راولپنڈی پہنچایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لمز کے طلبا گلگت میں اسکیننگ کیلئے گئے ہوئے تھے جب کہ لمز انتظامیہ نے مدد کے لیے پاک آرمی سے رابطہ کیا تھا، آرمی چیف نے ان طلبا کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ریسکیو کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں