ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیراعظم کی ملاقات خاصی خوشگوار اور مثبت رہی‘ شاہ محمود قریشی
ڈیووس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر نے پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کر دیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات خاصی خوشگوار اور مثبت رہی، انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا گیا ہے کہ سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہونے والی ملاقات شاندار رہی۔وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ ملاقات خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوئی۔ اس ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کروائی کے وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

