ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی آج کراچی آمد؛ ناراض اتحادی جماعتوں سے ملاقات کا امکان

 کراچی: وزیراعظم اہم دورے پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے اورمصروف دن گزاریں گے۔ جی ڈی اے کے سربراہ پیرپگارا نے وزیراعظم عمران خان کوکنگری ہاؤس میں مدعوکیا ہے جہاں دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کے علاوہ جی ڈی اے کے تحفظات پربھی بات ہوگی۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی بھی آج وزیراعظم سے کراچی میں ملاقات کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے گورنر ہاؤس میں وزیراعلی سندھ کی ملاقات بھی ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ سید مرا دعلی شاہ گورنر کے ہمراہ ایئرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔ وزیر اعظم گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں