English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

’یوم جمہوریہ:بھارت 4 زوردار دھماکوں سے گونج اْٹھا

ریاست آسام کے ضلع دیبر گڑھ میں 3 اور ضلع چاریڈیو میں 4 گرنیڈ حملے کئے گئے، پولیس
کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ گوردوارہ کی عمارت کو نقصان ‘ عام تعطیل کی وجہ سے بازار خالی تھا
گوہاٹی(مانیٹرنگڈیسک)بھارت کے ’یوم جمہوریہ‘ پر ریاست آسام یکے بعد دیگرے ہونے والے 4 زوردار دھماکوں سے گونج اْٹھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں تاہم اس اہم قومی دن کے موقع پر ریاست آسام کے ضلع دیبر گڑھ میں 3 اور ضلع چاریڈیو میں ایک زور دار دھماکا ہوا ہے۔یہ دھماکے گْورودارہ اور ایک بازار سمیت عوامی مقامات پر ہوئے ہیں تاہم دھماکوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ گوردوارہ کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے اور عام تعطیل ہونے کی وجہ سے بازار بھی خالی تھا۔پولیس نے گرنیڈ دھماکوں کی ذمہ داری علیحدگی پسند عسکری تنظیم ’الفا‘ پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنظیم نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا، دھماکے اسی تناظر میں کیے گئے ہیں تاکہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل جائے۔واضح رہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے لیے منفی پالیسیوں کے باعث پیدا ہونے والی محرومیوں نے کئی علیحدگی پسند جماعتوں کو جنم دیا ہے جن میں سے ایک یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام یعنی ULFA بھی ہے جس کی جڑیں پڑوسی ملک میانمار میں بھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے