English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس دنیا کے 16 ممالک تک پہنچ گیا چین میں ہلاکتوں کی تعداد 106 ہوگئی

متاثرین کی تعداد 45 سو تک پہنچ گئی، جرمنی میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا، ہانگ کانگ میں چین آنے جانے والی ٹرینیں اور کشتیاں بند
چین میں وائرس کی روک تھام کیلئے کڑی سفری پابندیاں عائد، امریکہ اور کینیڈا نے اپنے شہریوں کیلئے سفری وارننگ جاری کردی
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 106 ہوگئی ہے، جبکہ متاثرین کی تعداد 45 سو تک پہنچ گئی ہے۔ تاحال یہ وائرس دنیا کے 16 ممالک تک پہنچ گیا ہے، جرمنی میں بھی میونخ شہر کے قریب کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، ہانگ کانگ نے چین آنے جانے والی ٹرینیں اور کشتیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ چین نے وائرس کی روک تھام کے لیے کڑی سفری پابندیاں عائد کی ہیں جبکہ امریکا اور کینیڈا نے اپنے شہریوں کے لیے سفری وارننگ جاری کر دی ہے۔ کورونا وائرس کے چین سے دیگر ممالک میں پھیلنے کے خدشات عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو 60 ڈالر فی بیرل سے کم کی سطح پر لے آئے ہیں اور دنیا بھر میں اسٹاک مارکیٹس کو مندی میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ سونے کے بھائو 1600 ڈالر فی اونس کے قریب جاپہنچے، چین سے جاپانی شہریوں کا انخلا شروع ہوگیا، پاکستان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق بین الصوبائی جائزہ اجلاس ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے