اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی طبی بنیادوں پر رخصت پر جارہے ہیں ، انہیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے ، وہ طویل تعطیلات کراچی میں گزاریں گے۔ اس سے پہلے بھی چیئرمین ایف بی آر جنوری کے دو ہفتے طبی بنیادوں پر رخصت پر تھے۔ ان کی غیر موجودگی میں سینئر ممبر ایڈمن نوشین امجد کو قائم مقام چیئرمین ایف بی آر لگایا گیا تھا۔ اس دوران ان کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے اختلافات کی خبریں بھی عروج پر تھیں جنہیں چیئرمین شبر زیدی نے ایک تقریب میں مسترد کردیا تھا۔ شبر زیدی سمیت متعلقہ ممبر کو سپریم کورٹ میں جعلی ری فنڈ کیس میں خاصی مشکلات کا سامنا ہے۔

