دنیا بھر میں دہشت گردی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں افغانستان پہلے نمبر پر ہے 83فیصد ہلاکتیں طالبان کے حملوں میں ہوئیں
دنیا بھر میں داعش خراساں کی دہشت گرد سرگرمیوں میں بھی تشویشناک اضافہ ہوا ہے ٗ جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ولسن سینٹر کے ایشیا ء پروگرام کے سربراہ مائیکل کوگلمین نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں85 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ دنیا بھر میں دہشت گردی سے متاثر ممالک میں افغانستان سرفہرست ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ولسن سینٹر کے ایشیا پروگرام کے سربراہ مائیکل کوگلمین نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی سے متاثر ممالک میں افغانستان اس برس سرفہرست رہا۔ 2018 کے دوران افغانستان میں1443 دہشت گردانہ واقعات ہوئے جن میں7379 افراد ہلاک اور ساڑھے چھ ہزار افراد زخمی ہوئے۔ 83 فیصد ہلاکتیں طالبان کے کئے گئے حملوں کے سبب ہوئیں۔ طالبان نے پولیس‘ عام شہریوں اور حکومتی دفاتر کو نشان بنایا۔ داعش خراسان کی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا۔

