متاثرہ افراد کی تعداد 29 ہزار 800 ہوگئی جن میں 3859 کی حالت تشویشناک ہے
اعداد و شمار 31 صوبائی سطح کے علاقوں اور سنکیانگ پیداواری اور تعمیراتی کورپس سے موصول ہوئے ہیں، چینی محکمہ صحت
بیجنگ/ووہان (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں نوول کورونا وائرس کے باعث مزید 73 افراد ہلاک اور 3694 نئے مصدقہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 563 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہزار 800 ہوگئی ہے جن میں سے 3859 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جمعرات کو چینی محکمہ صحت نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار 31 صوبائی سطح کے علاقوں اور سنکیانگ پیداواری اور تعمیراتی کورپس سے موصول ہوئے ہیں، چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق مرنے والوں میں 70 کا تعلق صوبہ ہوبے سے ہے۔

