English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی آئی اے میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے 5 انکوائری کمیٹیاں قائم

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز کی سربراہی میں سب انسپکٹرز 50 انکوائریز کریں گے، سابق وزیر دفاع احمد مختار کو آج طلب کرلیا گیا
تحقیقاتی ٹیموں کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سراج پنھور، عبدالرؤف شیخ، رابیہ قریشی، لبنیٰ ٹوانا اورمحمد اقبال کریں گے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) میں 10 سال کے دوران کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے 5 انکوائری کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز کی سربراہی میں سب انسپکٹرز 50 انکوائریز کریں گے، سابق وزیر دفاع احمد مختار کو آج طلب کرلیا گیا ہے۔ پی آئی اے میں کرپشن پر سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے حکم پرڈی جی ایف آئی اے سندھ زون نے 5 تحقیقاتی کمیٹیاں قائم کردیں ہیں،تحقیقاتی ٹیموں کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سراج پنھور، عبدالرؤف شیخ، رابیہ قریشی، لبنیٰ ٹوانا، محمد اقبال کریں گے۔ میڈیا کو موصول ہونے والے دستاویز کے مطابق قومی ایئرلائن میں مینجمنٹ کی جعلی ڈگریز پر 457 ملازم بھرتی کرنے، نوابشاہ میں فلائٹ اکیڈمی قائم کرنے کے منصوبے میں کرپشن،ایجٹس کے ذریعے کرپشن، ایک نجی کمپنی سے2012ء میں لوپ سائیڈ کے بارے میں کئے گئے معاہدے میں کرپشن، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث نقصان، پیشگی بکنگ کے نام پر کرپشن، جہازوں کے اسپیئر پارٹس کی خریداری کیلئے پیشگی ادائیگی کرنے میں کرپشن، ایئر اسپیس کی خریداری میں کرپشن، جہازوں کے باورچی خانے میں بہتری کیلئے کنسلٹنسی کے نام پر نجی کمپنی سے معاہدے کے ذریعے کرپشن، کیبن اپ گریڈیشن پروگرام میں کرپشن، کھانے پر سبسڈی کے نام پر اضافی رقم کی ادائیگی اور رد کی گئی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کے معاملات کی تحقیقات کی جائے گی۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹیوں نے خط لکھ کے پی آئی اے کے مختلف سیکشنز سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے ، ذرائع کے مطابق سال 2007ء سے لے کر 2017ء تک ادارے میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کی جائے گی ، ڈی جی ایف آئی اے سندھ نے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالسلام شیخ کو پی آئی اے میں کرپشن پر ہونے والی تحقیقات کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی ہے اور یہ انکوائری کمیٹیاں ان کی ماتحت تحقیقات کریں گیں، جبکہ ایف آئی اے نے تحقیقات کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع چودھری احمد مختار کو آج 13 فروری کو طلب کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے