English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل پریکٹس میچ، اسلام یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 56رنز سے شکست دیدی

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل پریکٹس میچ میں اسلام یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 56رنز سے شکست دے دی۔ منگل کو یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پریکٹس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائے۔ عماد بٹ 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لیام ڈاسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پشاور زلمی 139 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ لیام ڈاسن 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کامران اکمل اور لیونگسٹن نے بالتر تیب 22، 22 رنز بنائے۔ شاداب خان اور حسین طلعت نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے