English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن کے پاس کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں، عثمان بزدار

القمر

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جماعتوں کے پاس کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ سابق ادوار میں کرپشن کے وائرس نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کیا، اپوزیشن کی جماعتوں کے پاس کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں، وزیر اعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کیلئے امید کی کرن ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے سیاست میں کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کو 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے، تحریک انصاف عوام کے مینڈیٹ کی لاج رکھے گی، اپوزیشن کی حسرتیں نہ پہلے پوری ہوئیں اور نہ آئندہ ہوں گی، حکومت اپنی مدت پورے کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے