English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 12 رنز سے ہرادیا

القمر

پورٹ الزبتھ (جسارت نیوز) جنوبی افریقا نے کپتان کوئنٹن ڈی کک کی دھواں دار اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 12 رنز سے ہرا کر نہ صرف شاندار کم بیک کیا بلکہ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ کوئنٹن ڈی کک نے 47 گیندو ں پر 4 فلک شگاف چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 70 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کینگروز ٹیم 159 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 146 رنز بناسکی۔ ڈیوڈ وارنر کی ناقابل شکست 67 رنز کی اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پروٹیز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، کپتان کوئنٹن ڈی کک نے 70 رنزکی دھواں دار اننگز کھیلی، وان ڈر ڈسن 37 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ رچرڈسن نے دو، پیٹ کمنز اور زامپا نے ایک، ایککھلاڑی کو آئوٹ کیا، جواب میں آسٹریلوی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔ ڈیوڈ وارنر ناقابل شکست 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اورا سٹیون اسمتھ نے 29 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے ۔ عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نگیڈی نے 3 جبکہ کگیسو ربادا، نورٹج اور پریٹریوس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ کوئنٹن ڈی کک کو عمدہ بلے بازی پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے