بیجنگ(اے ایف پی) چین نے کوروناوائرس سے متاثرہ مرکزی علاقے ووہان شہر سے غیر مقامی افراد کو نکلنے کی اجازت دے دی ہے۔ ووہان شہر کی یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلبہ کی ایک بڑی تعداد زیر تعلیم ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے کہا کہ ایسے افراد جو وہان کے رہائشی نہیں اور باہر سے آئے ہیں وہ طبی معائنے میں وائرس سے متاثر نہ ہونے کی تصدیق کے بعد شہر چھوڑ سکتے ہیں۔

