English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایان علی 4سال بعد سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئیں

ڈالر گرل نے نئے پروجیکٹس پر کام کرنے کی نوید بھی سنادی
جلد منظر عام پر آنیوالی ہوں ٗ ماڈل گرل کا ٹوئٹ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان فیشن انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے طویل عرصے بعد سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ بہت کچھ ہے جس پر میں کام کر رہی ہوں اور انشاء اللہ جلد یہ آپ سب کے سامنے ہوگا۔ایان علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی یہ پیغام جاری کیا۔ماڈل نے اپنے پیغام میں لکھا مجھے امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ ایان نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ میرا گانا ارتھ کوئک جو میں نے 5 سال قبل ریلیز کیا تھا اسے اب تک لوگ سن رہے ہیں۔ایان نے لکھا کہ مجھے بہت اچھا لگتا ہے کہ آپ تمام لوگوں کی جانب سے بے شمار پیار ملتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے