English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آٹا چینی بحران کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ ،وزیراعظم نے رفقا ء کو آگاہ کردیا

القمر

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)حکومت نے گندم اور چینی کے بحران کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران نے قریبی رفقا کو تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لانے سے آگاہ کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ گندم اور چینی کے بحران میں ملوث کسی شخص کو معافی نہیں ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گندم اور چینی بحران کے باعث حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا، عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے والا میری حکومت میں نہیں بچ سکے گا۔ وزیراعظم نے کہا رپورٹ کے مندرجات سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا، صرف رپورٹ ہی منظر عام پر نہیں آئے گی، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک بھی پہنچائیں گے۔ وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی شفاف گورنس ہے، کسی کو بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔علاوہ ازیںوزیر اعظم عمران خان سے وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کی۔ وزیراعظم نے معاشرتی اصلاح کے حوالے سے علما کرام کے ساتھ ملکر منبر و محراب کے موثر کردار کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ملاقات میں آئندہ حج انتظامات، کرونا وائرس کے نتیجے میں پیداشدہتازہ ترین صورتحال سمیت صدر ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت حالیہ ’’فکری نشست‘‘ پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیرمذہبی امور کو حج انتظامات، عمرہ زائرین اور خاص طور پر کرونا وائرس کے حوالے سے سعودی وزیر حج اور دیگر وزارت کے لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی تاکہ حج انتظامات اور عمرہ زائرین کو جن تکالیف اور مشکلات کا سامنا ہے اس کے فوری حل کیلئے اقدامات کیے جا سکیں۔قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانیت کو اجاگر کرنا اور ہمارے معاشرے کی ثقافت، اقدار اور تہذیب و تمدن کا تحفظ اور فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت ملک کے اصل تشخص کو اجاگر کرنے کی ہر کوشش کی بھرپور حمایت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے جمعہ کو اپنی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین درانی، فراز چوہدری، پیر سعد احسن الدین، زوریز لاشاری نے شرکت کی۔وزیراعظم عمران خان سے معروف گلوکار عطاء اﷲ خان عیسیٰ خیلوی نے جمعہ کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی مخدوم خسرو بختیار نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے