اسٹاک ہوم (آن لائن) اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(سپری) نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں ہتھیار درآمد کرنے والا 11 واں بڑا ملک ہے۔ سپری کی ایک رپورٹ کے مطابق سویڈن سے تعلق رکھنے والے ادارے نے اپنے نئے اعداد و شمار میں بتایا کہ گزشتہ 5 برسوں میں بھارت دنیا میں ہتھیار درآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک تھا۔ خیال رہے کہ سپری تنازعات، ہتھیاروں، ان پر قابو کرنے اور تخفیف اسلحہ پر تحقیق کے لیے وقف ہے۔ سپری کے مطابق 2010ء تا 2014ء اور 2015ء سے 2019ء کے درمیان بھارت اور پاکستان کی جانب سے ہتھیاروں کی درآمد بالترتیب 32 اور 39 فیصد تک کم ہوئی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگرچہ دونوں ممالک اپنے ہتھیار خود تیار کرنے کا مقصد رکھتے ہیں لیکن یہ دونوں بڑ ی حد تک درآمدات پر انحصار کرتے ہیں اور ان کے پاس بڑے ہتھیاروں کی تمام اقسام کو درآمد کرنے کیلیے آرڈرز اور پلانز موجود ہوتے ہیں۔ یہاں یہ واضح رہے کہ پاکستان کی ہتھیاروں کی درآمدات میں مجموعی طور پر کمی امریکا کی پاکستان کے لیے فوجی امداد روکنے سے منسلک تھی۔ امریکا نے 2010 سے 2014 میں پاکستان کی ہتھیاروں کی درآمد 30 فیصد کی تھی لیکن 2015 سے 2019 میں یہ صرف 4.1 فیصد تک ہوگئی تھی۔تاہم 2015ء سے 2019ء میں پاکستان نے یورپی ریاستوں سے ہتھیاروں کی درآمد جاری رکھی جبکہ ترکی کے ساتھ ہتھیاروں کی درآمد کے اپنے تعلقات کو مضبوط کیا اور پاکستان نے سال 2018 میں 30 جنگی ہیلی کاپٹرز اور 4 جنگی جہازوں کے آرڈرز دیے۔
پاکستان دنیا سے ہتھیار خریدنے والا 11 واں بڑا ملک بن گیا
القمر
