چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کورونا وائرس کے حوالے سے موقف دیتے ہوئے کہاہے کہ حدیث کی روشنی میں حفاظی اقدامات پر واضح ہدایات موجود ہیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قبلہ ایاز نے کہا کہ کورونا وائرس عالمی وبا بن چکا،متاثرہ علاقوں کے افراد کسی دوسری جگہ نہ جائیں، جہاں وبا نہیں وہاں کے لوگ متاثرہ جگہ پر نہ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں،کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔قلبہ ایاز کا کہناتھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر داکٹر کی تجویز پر عمرہ اور زیارات پر جانے سے گریز کیاجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ زینب الرٹ بل کے حوالے سے تحفظات ہیں کیونکہ زینب کے نام سے موسوم بل سے متاثرہ خاندان ہمیشہ صدمے میں رہے گا اور اس کا بچوں پر بھی منفی اثر پڑے گا، بچے زینب الرٹ بل کے نام سے سوالات کریں گے۔
