کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے پہلے نمبر پر کون ہوگا، ابھی ہم ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہیں، ہم دو میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر اوپر آجائیں گے۔بدھ کو کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور نے بہت اچھا کم بیک کیا ہے، آئندہ میچز جیتنے کی کوشش کریں گے ہم نے کچھ پلان بنائے ہیں، کوشش کریں گے پلان پر عمل کریں، ٹی 20میں کوئی بھی چل گیا تو رنز ہوجاتے ہیں، لاہور قلندرز نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے، صرف بین ڈنک کے لیے پلان ترتیب نہیں دیا، کسی کھلاڑی کا ڈر نہیں ہم تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایلکس ہیلز اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، آئندہ میچز جیتنے کے لیے پلان بنانا ضروری ہے، ہم نے مختلف کھلاڑیوں کے لیے مختلف پلان بنائے ہیں۔کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ عامر یامین ان فٹ ہوگیا، وہ میچ میں ہوتے تو لاہور قلندرز کے خلاف نتیجہ کچھ اور ہوتا، شرجیل خان اچھی کھلاڑی ہیں امید ہے آئندہ میچز میں رنز کریں گے، شرجیل میچ ونر ہے اس سے بات ہوئی ہے کوئی پریشر نہیں ہے۔عماد وسیم نے کہا کہ پوائنٹس ٹیبل میں یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کون سی ٹیم پہلے نمبر پر ہوگی، صرف لاہور قلندرز نہیں تمام ٹیمیں بیلنس ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- بڑھتی مہنگائی، بڑھتا قرض، گھٹتی کمائی، مودی حکومت میں متوسط طبقے کے حصے میں آئی صرف تباہی: جے رام رمیش
- ٹرینوں میں رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک نہیں کیا جا سکے گا موبائل چارج، ریلوے نے جاری کی ہدایت
- جنسی ہراسانی معاملہ: عدالت نے برج بھوشن شرن سنگھ کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دیا
- ’حکومت ہی فیصلہ کرے گی‘، مردم شماری میں او بی سی ذاتوں کی الگ فہرست کے مطالبے پر سپریم کورٹ کا تبصرہ
- ہردیپ پوری پھر جائیں گے راجیہ سبھا، بی جے پی نے مدھیہ پردیش سے بنایا امیدوار