English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوروناوائرس سے لڑنے کیلئے200ملین ڈالر امداد کا اعلان

القمر

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کوروناوائرس سے لڑنےکیلئے200ملین ڈالر امدادکااعلان کردیا۔

اےڈی بی امدادکوروناوائرس کیخلاف دواسازاورتقسیم کار کمپنیزکودی جائےگی، امداد سپلائی چین فنانس پروگرام کےذریعےفراہم  کی جائےگی۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث ایشیائی ترقیاتی بینک کا ہیڈکوارٹر بند کردیا گیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ 12 مارچ سے بینک تاحکم ثانی بند رہے گا۔

بینک بند کرنے کا فیصلہ ایک صارف   کاکورونا وائرس  کا ٹیسٹ مثبت آنے پر کیا گیا ہے، صارف نے حال ہی میں بینک کا دورہ کیا تھا اور مشتبہ قرار دیے جانے پر اس کے طبی ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ بینک کے آپریشن جاری رہیں گے البتہ ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے