English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے مسائل پر وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس آج ہوگا

القمر

اسلام آباد:وزیر اعظم کی زیر صدرات اجلاس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی پر مشاورت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  مشاورتی اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں شہر قائد کی صفائی، سیوریج سسٹم، صاف پانی، شاہراہوں کی تعمیر،امن و امان سمیت کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی اور کراچی کے مزید ترقیاتی منصوبوں کے اجرا پر غور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آئی جی سندھ کی تبدیلی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ، کرکٹ میچز کے دوران اقدامات، کراچی کے اسکولوں میں چھٹیوں اور کراچی کے عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی جامع منصوبہ بندی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے