English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کے ہر ضلع میں قرنطینہ سینٹر بنانے کی ہدایت

القمر

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے ہر ضلع میں قرنطینہ سینٹر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہیں بھی لاک ڈاؤن کی صورتحال ہوتوغذا،ادویات اورڈاکٹرزکی رسائی کاپلان موجود  ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے طبی ٹیم کو اپنے ہیلی کاپٹر پر سکھر روانہ کردیا ہے جو سکھر پہنچنے والے زائرین کے نمونے لے کر کراچی آئے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ اس وقت صوبے میں 289 زائرین واپس آئے ہیں جب کہ مزید 853 افراد نے آنا ہے ، اس لیے صورتحال کے پیش نظر ابھی سے تیاری کر لی جائے۔

انہوں نے ہر ضلع میں قرنطینہ سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام آنے والے زائرین کے کورونا ٹیسٹ شروع کردیں، موبائل اسپتال،ادویات،بہترین ڈاکٹرزاوردیگراسٹاف کےساتھ تیاررہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کےپاس خشک غذاکااسٹاک موجود ہونا چاہیے اور کہیں بھی لاک ڈاؤن کی صورتحال ہوتوغذا،ادویات اورڈاکٹرزکی رسائی کاپلان موجود ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے