ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روپے پر دبائو بڑھ گیا ڈالر 4 روپے 17 پیسے مہنگا

کراچی (کامرس ڈیسک) انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپیہ ڈالر کے سامنے شدید دبائو کا شکار ہوگیا اور 6 ماہ بعد 158 کی بلند سطح عبور کرگیا۔ رواں کاروباری ہفتے انٹربینک میں امریکی کرنسی 4 روپے 17 پیسے مہنگی ہوگئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1.49 روپے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.42 روپے اور قیمت فروخت 158.62 روپے پر جاپہنچی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 157 روپے اور قیمت فروخت 158 روپے ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں