English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خواتین کو بار بار فیس بک ریکوئسٹ بھیجنا ہراسیت ہے، کشمالہ طارق

القمر

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق نے کہاکہ اگر کسی خاتون کو کوئی بار بار فیس بک ریکوسٹ بھیج رہا ہے تویہ ہراساں کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آبادچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی خاتون کوکام کے اوقات کے بعد کوئی چائے یا کھانے پر بلا رہا ہے یا کوئی بار بار فیس بک ریکوسٹ بھیج رہا ہے تویہ ہراساں کرنا ہے،خواتین ہراسانی کیخلاف محتسب برائے انسداد ہراسانی سے رابطہ کریں۔کشمالہ طارق نے کہاکہ دو مہینے کے اندر انسداد ہراسانی محتسب فیصلہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا یقین ہے ہر دن ویمن ڈے ہے، ہم سارے خواتین کے حقوق کیلیے باہر آئے ہیں۔ہر ادارے میں کوشش کرتے ہیں خواتین کی نمائندگی کو پروموٹ کریں ان کو کام کی جگہ عزت ملے،خواتین انسداد ہراسانی محتسب میں آن لائن شکایت کر سکتی ہیں،اگرکسی خاتون کوکام کے اوقات کے بعد کوئی چائے پر یا کھانے پر بلا رہا ہے تو اسکی شکایت خواتین انسداد ہراسانی محتسب کو کریں،خاتون راستے میں جا رہی ہے اس کے لباس کی کوئی تعریف کرتا ہے تو یہ ہراسیت ہے۔کشمالہ طارق نے کہاکہ دو مہینے کے اندر انسداد ہراسانی محتسب فیصلہ کرتا ہے۔جب سے محتسب بنی ہوں مہینے کے پانچ کیسز آتے تھے اب 12 گنا کام بڑھ گیا ہے۔جس ادارے میں ہراسانی محتسب کا کوڈ آف کنڈکٹ نہیں ہو گا انہیں ایک لاکھ تک جرمانہ کریں گے۔صدر اسلام آباد چیمبرمحمد احمد وحید نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے