حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) شہرمیں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا،3کیس مثبت آنے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق میمن سوسائٹی کی خاتون مہ جبیں کو ٹیسٹ مثبت آ نے کے بعد ڈی ایچ او کی قرنطینہ سینٹر میں منتقل کردیا ۔ لیاقت کالونی کے رہائشی اطہر قریشی کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعدمذکورہ شخص کوکوہسار اسپتال لطیف آباد کے قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیاہے جس کے بعد ڈی ایچ او ٹیم کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص اطہر قریشی کے اہلخانہ کے دیگر افراد کے ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں،ڈی ایچ او ٹیم کے مطابق کوروناسے متاثر شخص اطہر قریشی ایک سرکاری بینک کا کیشئرہے اور اس نے 3 روز قبل راجپوتانہ اسپتال سے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد ڈی ایچ او ٹیم حرکت میں آئی اور جمعہ کی دوپہر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ اطہر قریشی کے گھر پہنچ کر گھر میں موجود افراد کا ٹیسٹ لینا شروع کردیاہے ۔قاسم آباد کے رہائشی غلام حسین خشک کے گھر پہنچ کراس کا کورونا کا ٹیسٹ کیا جو کہ مثبت آیا جس پر ڈی ایچ او کی ٹیم نے فوری طور پرمتاثرہ شخص غلام حسین کو سول ہسپتال کے آئسو لیشن وارڈ میں شفٹ کرکے اس شخص کے جن افراد سے رابطے تھے ان کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنا شروع کردی ہیں ، غلام حسین خشک 20فروری کو ایران سے پاکستان آیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- بڑھتی مہنگائی، بڑھتا قرض، گھٹتی کمائی، مودی حکومت میں متوسط طبقے کے حصے میں آئی صرف تباہی: جے رام رمیش
- ٹرینوں میں رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک نہیں کیا جا سکے گا موبائل چارج، ریلوے نے جاری کی ہدایت
- جنسی ہراسانی معاملہ: عدالت نے برج بھوشن شرن سنگھ کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دیا
- ’حکومت ہی فیصلہ کرے گی‘، مردم شماری میں او بی سی ذاتوں کی الگ فہرست کے مطالبے پر سپریم کورٹ کا تبصرہ
- ہردیپ پوری پھر جائیں گے راجیہ سبھا، بی جے پی نے مدھیہ پردیش سے بنایا امیدوار