English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گوگل کا اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کوخراج عقیدت

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے پاکستان کے مایہ نازاسکواش کھلاڑی ہاشم خان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اسکواش کی دنیا میں پاکستان کا پرچم سربلند کرنے والے ہاشم خان کوگوگل ڈوڈل کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ہاشم خان کے والد عبداللہ خان پشاورمیں ایک کلب میں ملازمت کرتے تھے جہاں انگریز فوجی افسران اسکواش کھیلا کرتے تھے۔ اسی دوران ہاشم خان کھلاڑیوں کے بال بوائے کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے لگے اورجب انگریزکھیل کرچلے جاتے تو وہ دیگر بچوں کے ہمراہ وہاں اسکوش کھیلا کرتے۔ 1942 میں وہ برٹش ایئرفورس آفیسرزمیس میں اسکواش کوچ بن گئے۔1944 میں انہوں نے ممبئی میں ہونے والی پہلی آل انڈیا اسکواش چیمپیئین شپ اپنے نام کرکے تاریخ رقم کی اورمسلسل 3 سال تک اعزاز کا دفاع کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے