English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملیر گلستان سوسائٹی کو سیل کردیا گیا،پولیس ،رینجرز کی بھاری نفری تعینات

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر گلستان سوسائٹی میں ایک ہی خاندان کے9افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو سیل کردیا جبکہ اہل خانہ سے رابطے میں رہنے والے مزید 27افراد کے ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔گزشتہ روز گلستان سوسائٹی کے مکین ایک ہی خاندان کے9افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے،جس کے بعد پولیس،رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔ڈی سی آفس، انڈس اسپتال کی ٹیموں نے بھی متاثرہ اہل خانہ سے رابطہ کیا اور ان سے رابطے میں
رہنے والے27افراد کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ادھر پولیس نے علاقے کو سیل کرتے ہوئے اشیا ء خورونوش سمیت تمام دکانیں بند کرادیں جب کہپورٹ قاسم کے2فائرٹینڈرز کی مدد سے علاقے میں فیو میگیشن کرائی گئی۔ٹیسٹ کی بنیاد پر علاقے کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔علاقے میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے