English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب میں نجی اسکولوں کی فیس میں 20 فیصد کمی

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے نجی اسکولوں کی فیس 20 فیصد کم کرنے کا اعلان کیا۔سینٹرل پی سی آر لیب کے دورے کے بعد پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے کمیٹی روم میں میڈیا بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران صوبہ بھر کے نجی اسکول پوری فیس نہیں لیں گے، کوئی نجی اسکول یکمشت ایک ماہ سے زائد فیس وصول نہیں کرے گا۔ نجی اسکول اساتذہ سمیت دیگر عملے کو ملازمت سے فارغ نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے اس سلسلے میں محکمہ
تعلیم کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے ۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان نے بریفنگ میں بتایاکہ صوبہ بھر میں کورونا کے کیس ملنے کے بعد ان کے سماجی تعلق داروں کو بھی ٹریس کیا جا رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے