برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی طبیعت میں آکسیجن کے ذریعے کافی بہتری آئی ہے مگر وہ تاحال آئی سی یو میں ہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جوز بٹلز نے اپنی شرٹ نیلام کردی
یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم کو بخار اور کھانسی کی شکایت تھی تاہم گزشتہ 2 روزقبل اچانک طبیعت خراب ہونے پرانہیں سینٹ تھامس اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور ان کی غیرموجودگی میں برطانوی وزیر خارجہ ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو 2 ہفتے قبل جان لیوا کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
