English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا میں کورونا وبا سے ہلاکتیں ایک لاکھ سے متجاوز ،50 ہزار نئے کیسز رپورٹ

القمر

واشنگٹن /لندن/ میڈرڈ/روم/پیرس/ برلن/ تہران /نئی دہلی (خبرایجنسیاں +مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاک سے تجاوز کرگئی جب کہ 74ہزارنئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اس طرح متاثرہ افراد کی تعداد بھی 17لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئیں۔ اٹلی کے بعد امریکا اموات میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے جہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 18ہزار سے تجاوز کرگئیں ہیں۔ جمعرات کو امریکا میں 1600، فرانس میں 987 اور برطانیہ میں 880افراد ایک روز میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ اٹلی میں 570، اسپین میں523، بیلجیم میں 496، ایران میں 122، ترکی میں 98،جرمنی میں 81، سوئیڈن میں 77، انڈونیشیا میں 26، رومانیہ میں 22، بھارت میں 19، اسرائیل میں 9، سعودی عرب میں3اورچین میں1افراد ہلاک ہوئے۔ مجموعی ہلاکتوں کے اعتبار سے اٹلی اب بھی سب سے آگے ہے جہاں اب تک 18ہزار 849افراد ہلاک ہوئے ۔جنگ بندی کے بعد یمن میں
بھی کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ادھر فرانسیسی طیارہ بردار جہاز چارلس ڈیگال کے عملے میں کورونا وائرس پھیل گیا ہے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق عملے کے 50 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ جہاز کے 3ملاحوں کو تشویشناک حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی شہر کے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔جہاز میں فوجی اہلکاروں اور عملے کے ارکان سمیت 1760 افراد موجود ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کے تعلق سے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں پر کو تشدد کا نشانہ بنانے پر تشویش ہے، بھارتی حکومت کو روک تھام کے لیے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ادھر سوئیڈن کی حکومت نے تنقید کے باجود لاک ڈاؤن کرنے سے انکار کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے