English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہاکی وومین ونگ کے زیر اہتمام مستحق خواتین میں راشن کی تقسیم

القمر

سکھر (جسارت نیوز ) سکھر ڈویژن ہاکی وومین ونگ کے زیر اہتمام مستحق خواتین میں راشن کی تقسیم، سفید پوش مستحق اور بیوہ خواتین کی پریشانی کو دور کرنے کے لیے سکھر ڈویژن ہاکی وومین ونگ نے اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے، وومین ہاکی ونگ کے زیر اہتمام 70سے زائد گھرانوں میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع کیا ہے، اس حوالے سے وومین ہاکی ونگ کی پریزیڈنٹ فائزہ قریشی، سیکریٹری فضیلہ بھٹی و دیگر نے بتایا کہ روزانہ اجرت پر کماکر کھانے والے افراد کا ان دنوں شدید برا حال ہے، حکومت سندھ کیجانب سے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کی شفافیت نہ ہونے کی وجہ سے وومین ہاکی ونگ کی چند کھلاڑیوں نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے ، مستحق اور بیوہ خواتین کی لسٹ ترتیب دے کر سکھر کی مختلف یوسیز میں ان کے گھروں تک ایک ماہ کا راشن فراہم کررہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ سیاسی افراد کے علاوہ کھلاڑیوں کو بھی چاہیے کہ وہ وومین ہاکی ونگ کی طرح ان مستحق بیوہ خواتین کی مدد کے لئے آگے بڑھیں اور پنا کردار ادا کریں۔فضیلہ بھٹی نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلیے ہماری گھر گھر جانے والی ٹیمیں آگاہی فراہم کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے