اسلام آباد (جسارت نیوز) سابق انٹرنیشنل فٹ بالر ظفر علی نے کہاہے کہ احتتاطی تدابیر پر عمل کرکے کھلاڑیوں کو کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔اپنے ایک پیغام انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا میں افراتفری مچا دی ہے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ظفر علی نے کہا کہ ہمیں اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنا چاہئے اور مسلسل استغفار اور اللہ تعالی سے توبہ کرتے رہنا چاہئے، پانچ وقت نماز ادا کریں اور زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھوئیں، انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور کرونا وائرس آپ کے گھر میں نہیں ہے بلکہ یہ وائرس باہر سے آپ کے گھر آئے گا۔اس میں جتنی احتیاط کرسکتے ہیں کریں۔
احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کھلاڑیوں کو کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے
القمر
