English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مولانافضل الرحمن کا رمضان کی عبادات گھر میں کرنے کا فیصلہ

القمر

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہےکہ رمضان میں گھرمیں نماز ادا کروں گا اور تراویح بھی گھر میں پڑھوں گا۔

فضل الرحمن نے کہا کہ جس مسئلے پر اتفاق رائے ہوجاتاہے، اس کا احترام کرنا چاہیے، اتفاق رائے کے بعد میری ذاتی رائے بس ذاتی رائے رہ جاتی ہے، کراچی میں تمام مسالک کے علماء کا اجلاس ہواتھا ، اس میں اپنی کچھ تجاویز دی تھیں، ابتدا میں ہماری اور ان کی تجاویز مشترکہ تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں حدود قیود کا خیال رکھنا چاہیے،  بھارت کے علماکی مساجد کے حوالے سے جو تجاویز آئیں وہ بھی تقریبا اس کے برابر تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے