English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاوید شہید کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار عدالت نے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے سرجانی ٹاون کے علاقے میں جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت کے کارکن جاوید بھٹی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ کے مطابق ملزم قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ہے جبکہ واقعے میں ملوث 2 نامزد اور 3 نامعلوم افراد مفرور ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے بھائی کا واقعے سے ایک دن قبل راشن کی تقسیم کے دوران مقتول سے جھگڑا بھی ہوا تھا۔دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے راشن کے تقسیم کے معاملے پر جھگڑے اور قتل کے الزام میں گرفتارملزم مدثر کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، مقامی عدالت میں ملزم مدثر کو پیش کیا گیا جہاں پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم مدثر پر جاوید بھٹی کو قتل کرنے کا الزام ہے ، ملزم کے دیگر مفرور ساتھیوں عبد اللہ،حکیم عرف میجر و دیگر کو گرفتار کرنا ہے۔واضح رہے کہ منگل کی شام سرجانی ٹاون میں ملزمان کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کا ایک کارکن جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا شہید کارکن جاویدبھٹی اور زخمی کارکنان گھر گھر راشن پہنچا رہے تھے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے، واقعہ سرجانی ٹائون کے علاقے سیکٹر 36 سی مکان نمبر ایل 208کے سامنے پیش آیا تھا جس میں ملزمان کی فائرنگ سے 35سالہ جاوید ولد جان محمد جاں بحق جبکہ اس کا بھائی 40سالہ سلیم، علاقے کے 2مکین 18سالہ عدنان ولد رحیم اور 22سالہ عظیم ولد عبدالعزیز شدید زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کو تفتیش کے دوران فائرنگ کرنے والے ملزمان کے نام مدثر، عبداللہ شاہ، شامو اور محمد دین معلوم ہوئے تھے۔دریں اثنا جماعت اسلامی ضلع شمالی کے امیر محمد یوسف نے صدر پبلک ایڈ ضلع شمالی ابوالضیا پرویز اور معاون امیر رضوان شاہ کے ہمراہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن راؤ اسلم سے ان کے دفتر میں جماعت اسلامی کے کارکنان پر فائرنگ کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے حوالے سے تفصیلی ملا قات کی۔ایس ایس پی رائو اسلم نے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے ہونے والی پیش ر فت سے آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے