English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج آگیا، دالیں غائب

القمر

لاہور: یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج آگیا مگر دالیں نہ آئیں۔

انتظامیہ اسٹورز پر دالوں کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام نظر آئی، دال مسور،دال ماش،دال مونگ اور دال مسور بدستور غائب صرف دال چنا دستیاب ہے۔

دوسری جانب ریلوے ہیڈکوارٹرز یوٹیلیٹی اسٹورپر دیگراشیائے ضروریہ رمضان پیکیج کے تحت دستیاب ہیں۔ کوکنگ آئل، چاول، سرخ مرچ، دودھ اوردیگر مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے سے 115روپے تک کا ریلیف مل رہا ہے۔

شہریوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی عدم دستیابی کا شکوہ کیا اور بولے دال چنا تو رمضان پیکیج سے پہلے بھی مل رہی تھی، حکومت دیگر دالوں کی سپلائی یقینی بنائے۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر تمام اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ رمضان پیکیج سے بھرپور فائدہ اٹھا یا جا سکے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے