ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رمضان سے قبل اسمال ٹریڈرزکو پیکیج دینگے ، فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ(صباح نیوز)معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ زیر اعظم کورونا اور معاشی مشکلات سے بیک وقت نبر آزما ہیں،ماہ رمضان سے پہلے چھوٹے دکانداروں کے لیے حکومت پیکیج لائے گی۔موجودہ صورتحال سے ناجائز مالی فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، ملکی ضروریات اور عالمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے وافر مقدار میں گندم خردیں گے ۔یوٹیلیٹی اسٹورز میں19اشیا پر سبسڈی دی گئی۔ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ صدرمملکت کی علما کرام سے مشاورت خوش آئند ہے،مذہبی فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ائمہ کرام کورونا سے متعلق شعور اور آگاہی دیں۔علما ومشائخ کانفرنس کا اعلامیہ پوری قوم کی آواز ہے،توقع ہے اعلامیہ کی شرائط پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے ساتھ لوگوں کی معاشی مشکلات کا بھی ازالہ کرنا ہے،مختصر وقت میں کورونا کی تشخیصی صلاحیت میں اضافہ کیا، روزانہ 6000افراد کی تشخیص ممکن ہے، یہ ہدف بہت جلد20ہزار میں کورونا کی تشخیص تک پہنچ جائے گا،کورونا کی رپورٹنگ کرنے والے میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں