English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس پر جلد قابو پاکر کھیلوں کے میدان آباد کریں گے،نشاط علی

القمر

اسلام آباد (جسارت نیوز)انٹرنیشنل ایتھلیٹ نشاط علی بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل (ر) محمد اکرم ساہی کی خواہش ہے کہ کھلاڑیوں کو تمام سہولیات بروقت فراہم کی جائیں اور ارشد ندیم کااولپمک گیمز کے لئے کوالیفائی کرنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں۔گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس موذی وباء نے ہمارے تمام کھیلوں کے میدانوں کو ویران کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت کی طرف سے بتائی ہوئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اس موذی امراض سے بچا جا سکتا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑی اپنے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں بلکہ گھروں میں رہ کر اپنے فٹنس پر توجہ دیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت انشاء اللہ کورونا وائرس کی وباء پر جلد قابو پا کر کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد کرے گی اور ہم بھرپور تیاری کے ساتھ انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیں گے، ایک سوال کے جواب میں نشاط علی بھٹی سائوتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور اگر مزید انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کا ملا تو مزید ملک و قوم کا نام روشن کرنے کیلئے پرعزم ہوں، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے اولپمک گیمز کے لئے کوالیفائی کرکے پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے اچھی مثال قائم کردی ہے اور ہمیں ان پر فخر ہے کہ وہ انشاء اللہ آئندہ برس 24 جولائی سے ٹوکیو جاپان میں کھیلی جانے والی اولمپک گیمز میں ضرور میڈل حاصل کریں گے کیونکہ اس نے گذشتہ برس نیپال میں کھیلی گئی سائوتھ ایشین گیمز میں بھی جیولین تھرو کے ایونٹ میں ریکارڈ قائم کرتے ہوتے گولڈ میڈل حاصل کیا، فیڈریشن کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی کے دورے میں جتنی کھلاڑیوں کو عزت اور سپورٹ مل رہی ہے اس کی اس سے قبل مثال نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ اکرم ساہی کی خواہش ہے کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور مستقبل کا اثاثہ ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا حکومت اور فیڈریشن کے فرائض میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کی کوشش ہے کہ ہمارے زیادہ سے زیادہ کھلاڑی اولمپک کے لئے کوالیفائی کریں، نشاط بھٹی نے امید ظاہر کی کہ میری بھی خواہش ہے کہ میں بھی فیڈریشن کے معیار پر اترتے ہوئیانٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرکے اولمپک گیمز کے کوالیفائی کروں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے