ڈھاکا: بنگلادیش میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے احکامات کو شہریوں نے ہوا میں اڑا دیا ۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے عائد کردہ لاک ڈاؤن کے باوجود لاکھوں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور مجمع پر پابندی کے باوجود ایک لاکھ افراد نے مذہبی رہنما کی نمااز جنازے میں شرکت کی، نماز جنازہ کا اہتمام چٹاگانگ کے مدرسے میں کیا گیاتھا۔
بنگلا پولیس کے مطابق عالم دین کےاہل خانہ سے رابطے میں تھے،جنہیں زیادہ سے زیادہ 50 افراد کو جنازے میں آنے کیلئے راضی کیا گیا تھا لیکن نماز جنازہ کے وقت بڑی تعداد میں لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے جن کے آگے پولیس بے بس ہوگئی۔
مجمع پر پابندی کے باوجود 1 لاکھ افراد کے جمع ہونے پر دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی حیرانی کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کو حکومت و انتظامیہ کی نااہلی قرار دیا۔
بنگلادیش بھی اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے اور اب تک 91 افراد وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔
