English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق فلسطینی وزیراعظم اورتحریک نہضہ تاجکستان کےصدرکاسراج الحق کو ٹیلی فون

القمر

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کے مطابق سابق فلسطینی وزیراعظم اور حماس کے سابق صدر اسماعیل ہنیہ اور تحریک نہضہ تاجکستان کے صدر ڈاکٹر محی الدین کسری نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کو فون کر کے رمضان کی آمد مبارک باد دی ہے۔

اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفار عزیز کی خیریت دریافت کی ہے ۔دونوں رہنماؤں نے عبدالغفار عزیز کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے بھی دونوں رہنماؤں کو رمضان کی مبارک باد دی اور ا ن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اسماعیل ہانیہ نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی تبادلہ خیال اور اظہار افسوس کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے