English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فٹ بال فیڈریشن کے قوانین کا احترام کرنا اولین ترجیح ہے، چوہدری منیر

القمر

اسلام آباد (جسارت نیوز) پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق رکن چوہدری منیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے قوانین کا احترام کرنا ہماری سب کی اولین ترجیح ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں فٹ بال کا کھیل آپس کی لڑائیوں کے باعث پہلے ہی کافی پیچھے چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں ہمیں اپنی انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئے بلکہ فٹ بال کی ترقی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری منیر نے کہا کہ پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کی جانب سے صوبے میں فٹ بال کے فروغ کے لئے مثبت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ فٹ بال میں تبدیلی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فٹ بال کھیل میں تبدیلی آنا بہت ضروری ہے، اور نارملائیزیشن کمیٹی کو بھی تمام قوانین کے بارے میں آگاہ کرنا چاہئے تاکہ ہر آدمی کو اپنی اپنی حدود کا پتہ چل سکے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں فٹ بال کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے پڑیں گے، کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو بھی نیک نیتی سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عزت تب ہوگی جب ہم کسی کی کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے قوانین اور ڈسپلن کی پاسداری کرنا ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے