English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا سے بچائو، ماہرہ خان نے مالکان سے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی درخواست کردی

القمر

ہمیں غریب لوگوں کا خیال رکھنا ہوگا
جو لوگ طاقت نہیں رکھتے ان کے ساتھ نرمی برتی جائے
کراچی (نیٹ نیوز) کورونا وائرس سے متعلق عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے مالکان سے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی درخواست کی ہے۔ دلکش اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کورونا وائرس سے متعلق اپنے مداحوں سمیت عوام میں آگاہی پھیلانے میں آگے آگے ہیں۔ اس بار اداکارہ کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے مالکان سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ تعلیم یافتہ ہیں یا ایسے طاقتور ہیں کہ آپ بغیر کسی کام کے ایک ماہ گزار سکتے ہیں تو یہ لڑائی پھر کسی اور کے لیے نہیں بلکہ آپ کے لیے ہے۔ ماہرہ خان نے کہاکہ اس تناظر میں ہمیں ان لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے جو ایسی طاقت نہیں رکھتے ہیں، انہیں آگاہی فراہم کریں انہیں اجرت کے ساتھ چھٹی دیں اور ان کی زندگی آسان بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے