شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں
یہ ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا وقت ہے
کراچی (نیٹ نیوز) اداکارہ عائزہ خان نے لاک ڈائون کے فیصلے کو بہترین قرار دے دیا، انہوں نے عوام کے نام موجودہ صورتحال پر جذباتی پیغام جاری کر دیا، انہوں نے کہاکہ یہ وقت ایسا ہے جب ہم سب کو مل کر ایک دوسرے کا خیال کرنا ہے، اس لیے صفائی کا خیال رکھیں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔ انہوں نے کہاکہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ دن اتنا ویران ہوگا، ہم جانتے ہیں یہ وقت پاکستان کے لیے پوری دنیا کے لیے بہت مشکل ہے یہ وقت سب کے لیے ایک جیسا ہے، ہماری حکومت نے ہمارے لیے ایک بہتر فیصلہ کیا ہے تاکہ ہم محفوظ رہیں۔
عائزہ خان نے لاک ڈائون کے فیصلے کو بہترین قرار دیدیا
القمر
