English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماہرہ خان نے کورونا سے بچائو کے طریقے شیئر کردئیے

القمر

احتیاط کرکے ہی موذی وائرس سے بچ سکتے ہیں
اب کسی لاپراہی کی گنجائش نہیں ہے ٗ ٹوئٹر پر پیغام
کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس سے بچائو کے 7 طریقے شیئر کر دیے۔ ٹوئٹر پر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بتائی گئیں، کورونا سے بچائو کی احتیاطی تدابیر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صورتحال یہ ہے کہ اب کسی لاپروائی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ مکمل آگاہی اور احتیاط کرکے ہی ہم اس وائرس سے نمٹ سکتے ہیں۔ ماہرہ نے مزید لکھا کہ اگر ہم سمجھ داری سے اپنا کردار ادا کریں تو ان شاء اللہ جلد ہی یہ وائرس ختم ہو جائے گا۔ ’’اپنے ہاتھ زیادہ سے زیادہ دھوئیں، آنکھوں، ناک اور چہرے کے مختلف اعضا کو چھونے سے گریز کریں، کھانستے وقت آس پاس کا خیال کریں اور رومال یا ٹشو کے استعمال کو یقینی بنائیں، لوگوں کے بڑے اجتماعات میں جانے سے گریز کریں اور نزلہ زکام کے شکار افراد سے دور رہیں۔ طبیعت میں خرابی کی صورت میں گھر میں رہنے کو ترجیح دیں، اگر آپ کو بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں، باخبر ذرائع کی معلومات پر یقین کریں‘‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے