English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا بھرمیں ہلاکتیں2لاکھ سے متجاوز۔ڈبلیو ایچ اوکاویکسین کی رسائی کیلیے منصوبے کا اعلان

القمر

بیجنگ /نیویارک /پیرس /لندن/ روم/ جنیوا/ تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2لاکھ 1671سے تجاوز کرگئیں ، متاثرہ افراد کی تعداد 29لاکھ تک جا پہنچی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ادویات اور ویکسین کی تیاری کو تیز اور دنیا بھر میں ان کی رسائی کے لیے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، روزانہ سیکڑوں اموات اور نئے کورونا کیسز سامنے آرہے ، امریکا میں 9لاکھ 45ہزار 883افراد کورونا سے متاثر جبکہ کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 53266تک پہنچ گئی، ہزاروں افراد تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں، بحری بیڑے یو ایس ایس کڈ پر تعینات 18اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔اسپین میں ہلاکتیں 22 ہزار سے زائد، اٹلی میں 27ہزار کے قریب، فرانس میں 22 ہزار614جرمنی میں5ہزار890افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانس میں 1500فوجی اہلکار کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 20ہزار319افراد لقمہ اجل بن گئے۔بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1ہزار 429 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد24942 تک پہنچ گئی جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 800سے تجاوز کرگئی ہے یلجیئم میں 6917افراد لقمہ اجل بن چکے ۔چین جہاں دنیا میں سب سے پہلے وائرس سامنے آیا تھا وہاں اب نئے کیسز اور اموات تقریبا ًتھم گئی ہیں۔ چین میں اب تک 4ہزار 632 ہلاکتیں اور 82ہزار 804افراد متاثر ہیں۔ ایران میں5650افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ برازیل میں 3ہزار 331اور کینیڈا میں 2ہزار 147زندگیاں ضائع ہو چکیں۔کورونا وائرس نیدر لینڈ میں بھی 4ہزار 177جانیں لے چکا ہے جبکہ ترکی میں 2706اور سوئٹزرلینڈ میں1593افراد مر گئے ۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 825075 ہے۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ادویات اور ویکسین کی تیاری کو تیز کرنے اور دنیا بھر میں انکی رسائی یقینی بنانے کی غرض سے ایک منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی عالمی رہنماؤں نے مکمل حمایت کی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے جنیوا میں ایک وڈیو کانفرنس میںکہا کہ ہمارا مشترکہ وعدہ ہے کہ کوویڈ 19 کی روک تھام، اس کی تشخیص، علاج کرنے اوراسے شکست دینے کے لیے سب لوگوں کی تمام ذرائع تک رسائی ہو۔کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر میں علاج معالجے اور ویکسین تیار کی جا رہی ہیں جبکہ بعض ویکسین کی طبی آزمائش پہلے ہی جاری ہے۔ٹیڈروس نے ایچ 1 این 1فلو کی عالمگیر وبا کا بھی حوالہ دیا اورکہا تجربات نے ہمیں بتایا کہ جب آلات یا ذرائع دستیاب بھی ہوں تب بھی وہ تمام لوگوں کے لیے مساوی طور پر دستیاب نہیں ہوتے تاہم ہماری کوشش ہے اب ایسا نہ ہو کیونکہ وبا بڑی شدت اختیار کررہی ہے۔امریکا نے اس کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ اْن کی انتظامیہ عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ عارضی طور پر روک رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے