English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کوریائی سربراہ کے لئے چین کی طبی ٹیم پہنچ گئی

القمر

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی رپورٹوں کے تناظر میں ان کی رہنمائی کے لیے ایک ٹیم بھیجی ہے، جس میں طبی ماہرین بھی شامل ہیں۔ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل لائژن ڈپارٹمنٹ کے اہم رکن کی سربراہی میں یہ وفد 3 روز قبل بیجنگ سے شمالی کوریا روانہ ہوا تھا۔ اس سے قبل جنوبی کوریا کے اخبار کی ویب سائٹ نے شمالی کوریا میں موجود اپنے ذرائع کی بنیاد پر ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ کم جونگ ان 12 اپریل کو ہونے والے دل کے آپریشن سے روبصحت ہیں۔ مذکورہ رپورٹ کے بعد جنوبی کوریا کے سرکاری عہدے داروں اور چینی حکام نے کم جونگ کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا تھا۔ جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا تھا کہ انہیں شمالی کوریا میں غیر معمولی سرگرمیوں کے کوئی آثار نہیں ملے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی 2 روز قبل ان خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے خیال میں وہ رپورٹ درست نہیں تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے