ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ کا اپنے شہریوں کی واپسی کیلیے 9طیارے بھیجنے کا اعلان

لندن (صباح نیوز)برطانیہ کی حکومت نے پاکستان سے برطانوی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے مزید9طیارے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے کی پہلی پرواز 30اپریل کو کراچی سے روانہ ہوگی ، دوسری پروازیں اسلام آباد اور لاہور سے روانہ ہوںگی۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں تقریباً 5 ہزار برطانوی شہری موجود ہیں جنہیں وطن واپس لایا جائیگا۔جبکہ تقریبا ً ڈھائی ہزار شہری پہلے ہی 10 پروازوں کے ذریعے واپسی کے لیے اپنی بکنگ کراچکے ہیں۔ پروازوں کے دوسرے مرحلے میں 2ہزار 2 سو 5 سے زاید برطانوی شہری پاکستان سے برطانیہ جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں