English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ششانک منوہر کو کورونا وائرس بحران کے باوجود فائدہ مل گیا

القمر

دبئی (جسارت نیوز) آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کو کورونا وائرس بحران کے باوجود فائدہ مل گیا جن کے عہدے کی مدت میں دو ماہ کا ممکنہ اضافہ ہوگیا اور ان کی جگہ منصب سنبھالنے والے کالن گریوز کا انتظار طویل ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کی مدت میں دو ماہ کا اضافہ ہو گیا ہے جن کی جگہ سنبھالنے کیلئے کالن گریوز کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کی جا سکتی ہے جس کے سبب موجودہ چیئرمین چیئرمین ششانک منوہر کو اپنے منصب پر فائز رہنے کیلئے دو ماہ کا عرصہ مزید مل جائے گا جن کے عہدے کی مدت رواں برس جون میں ختم ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے سابق صدر ششانک منوہر تیسری مرتبہ عہدے میں دو سالہ توسیع نہیں چاہتے جن کی جگہ ای سی بی کے چیئرمین کالن گریوز کو ممکنہ مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔آئی سی سی بورڈ کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ یہ بات یقینی ہے کہ ششانک منوہر کو اپنا عہدہ چھوڑنا ہی ہوگا لیکن انہیں مزید دو ماہ کا عرصہ مل سکتا ہے کیونکہ کورونا وائرس بحران کے باعث جون میں سالانہ بورڈ میٹنگ کا انعقاد ممکن دکھائی نہیں دے رہا ہے لہٰذا اب امکان ہے کہ اگست میں ہی گورننگ باڈی کے نئے چیئرمین کی تقرری ہو سکے گی۔بی سی سی آئی حکام کا خیال ہے کہ جب تک ششانک منوہر باضابطہ طور پر عہدہ نہیں چھوڑتے کچھ کہنا ممکن نہیں کیونکہ ان کی ایک ٹرم اب بھی باقی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے