سنگاپور(صباح نیوز)دنیا میں ایک مرتبہ پھر تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہونے کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہیں۔گزشتہ ہفتے تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی تاریخی کمی کے بعد منفی 37ڈالر فی بیرل پر فروخت کیا گیا تھا۔خام تیل کی برطانوی منڈی میں پیر کو کاروبار کے آغاز پر ڈبلیو ٹی آئی کے جون کے سودے 15فیصد کمی کے بعد 14.40ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔ عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور اس کے جون کے سودے 6.2فیصد کمی سے 20ڈالر فی بیرل پر کیے گئے۔یاد رہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون کی وجہ سے تیل کی کھپت میں انتہائی کمی ہے اور بیشتر ممالک کے پاس تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش تقریباً ختم ہو چکی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں زیادہ کمی بھی نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے پیدوار زیادہ اور کھپت اپنی کم ترین سطح پر ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- بڑھتی مہنگائی، بڑھتا قرض، گھٹتی کمائی، مودی حکومت میں متوسط طبقے کے حصے میں آئی صرف تباہی: جے رام رمیش
- ٹرینوں میں رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک نہیں کیا جا سکے گا موبائل چارج، ریلوے نے جاری کی ہدایت
- جنسی ہراسانی معاملہ: عدالت نے برج بھوشن شرن سنگھ کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دیا
- ’حکومت ہی فیصلہ کرے گی‘، مردم شماری میں او بی سی ذاتوں کی الگ فہرست کے مطالبے پر سپریم کورٹ کا تبصرہ
- ہردیپ پوری پھر جائیں گے راجیہ سبھا، بی جے پی نے مدھیہ پردیش سے بنایا امیدوار