English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عید کے موقع پر بھی سنیما اور تھیٹرز بند رکھنے کا فیصلہ

القمر

 لاہور: حکومت پنجاب نے عید کے موقع پر بھی سنیما اور تھیٹرز کھولنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سنیما اور تھیٹرز کھولنے سے متعلق مالکان کی جانب سے حکومت سے درخواست کی گئی تھی تاہم عید کے موقع پر حکومت نے سنیما اور تھیٹرز کھولنے کی درخواست مسترد کر دی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینما اور تھیٹرز میں ایس او پیز پر عمل درآمد بنانا ممکن نہیں ہوگا اس لیے عید الفطر کے موقع پر پنجاب کے سنیما  اور تھیٹرز مکمل بند رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے