English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طیارہ حادثہ؛ ایئر کرافٹ کا کوئیک ایکسیز ریکارڈر مل گیا

القمر

کراچی: کراچی میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے ایئر کرافٹ کا کوئیک ایکسیز ریکارڈر مل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے تباہ ہونے والے طیارہ حادثہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ اور ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

یہ  پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر کرافٹ کا کوئیک ایکسیز ریکارڈر مل گیا ہے اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے تباہ ہونے والے جہاز کے اہم حصے تحویل میں لے لیے ہیں، کوئیک ایکسیز ریکارڈ میں کاک پٹ اور ایئرٹریفک کنٹرول سے گفتگو کاریکارڈ شامل ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا مسافر طیارہ لاہور سے کراچی آرہا تھا کہ لینڈنگ سے کچھ ہی دیر پہلے ہوائی اڈے سے متصل علاقے ماڈل ٹاؤن کی رہائشی کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کی وجہ سے کئی مکانات بھی تباہ ہوئے، طیارے میں عملے کے افراد سمیت 98 مسافر سوار تھے، حادثے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے