English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کی عوام سے عید الفطر سادگی سے منانے کی اپیل

القمر

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر عوام سے عید الفطر سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان اور سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے عید الفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے عوام الناس سے عید الفطر سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پر اجتماعات سے گریز کیا جائے، کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے اور اپنے حلقے کے عوام کی حفاظت کی خاطر عید ملن پارٹی نہیں ہوگی۔

محمود خان نے عوام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عید کے اجتماعات کے موقع پر ضروری حفاظتی اقدامات کریں، فاصلہ رکھیں اور ماسک پابندی سے لگائے رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے